ابنا: مصر کے سیاسی رہنماؤں اور خواتین نے مصری فوج کی طرف سے مصری خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک اور عورتوں کو بے پردہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی فوجی کونسل امریکی آلہ کار ہے اور مصر امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ گھناؤنی سازش اور ناپاک عزائم کا شکار ہے۔
مصرکے صدارتی انتخابات کی ممکنہ امیدوار بثینہ کامل نے کہا ہے کہ ہم ان عورتوں کی حمایت میں مظاہرہ کررہے ہیں جن کی فوج نے عصمت دری اور جن کو بے پردہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مصری خواتین مصری انقلاب کی دل وجان سے حفاظت کریں گی۔
ایک اور مصری فعال ابراہیم مدحت شکری نے کہا ہے کہ مصر کی فوجی کونسل نے اسرائیلی فوجیوں کو اجیر کررکھا ہے تاکہ وہ مصر کی جوان لڑکیوں کو بے پردہ کریں۔ واضح رہے کہ مصر کی فوجی انتظآمی کونسل سے وابستہ فوجیوں نے کچھ مصری خواتین کو بے پردہ کرکے زمین پر گھسیٹا تھا جس کے بعد مصری عوام کے احتجاج میں شدت آگئی ہے اور مصری عوام فوجی کونسل کو امریکی آلہ کار اورسابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی باقی ماندہ عناصر میں قراردے رہی ہے۔
........
/169